ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: ’پاور ٹی وی ‘چینل کو کردیا گیا بند۔ ایڈی یورپا خاندان کی بدعنوانی کا پھانڈا پھوڑنے کا شاخسانہ

بنگلورو: ’پاور ٹی وی ‘چینل کو کردیا گیا بند۔ ایڈی یورپا خاندان کی بدعنوانی کا پھانڈا پھوڑنے کا شاخسانہ

Tue, 29 Sep 2020 13:24:00    S.O. News Service

بنگلورو،29؍ستمبر (ایس او نیوز) وزیرا علیٰ ایڈی یورپا کے بیٹے وجیندرا کی جانب سے ہورہی  مبینہ بدعنوانیوں کا کچا چٹھا کھولنے والےکنڑا نیوز چینل ’پاور ٹی وی ‘پر ریاستی حکومت نے اپنا نزلہ اتارتے ہوئے راتوں رات اس چینل کو بند کردیا ہے۔

پاور ٹی وی کے ایڈیٹر رحمان  ہاسن نے فیس بک پر لائیوآتے ہوئے اپنا دکھڑا بیان کیااور آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ’’سٹی کرائم برانچ نے ہمارے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ ہمارے تمام ڈاکیومنٹس،ہارڈ ڈسکس، لیاپ ٹاپس وغیر ہ ضبط کر لئےگئے ہیں۔ہمارے چینل اور فیس بک لائیو کوسرکاری احکام کے مطابق پوری  طرح بندکردیا گیا ہے۔  250ملازمین رکھنے والے اس ادارے کو اس طرح بند کردئے جانے سے آج یہ تما م لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو کر سڑک پر آگئے ہیں۔  سچائی کا پردہ فاش کرنے کی وجہ سے ہمیں یہ بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ فی الحال ہم یہ فیصلہ نہیں کرپارہے ہیں کہ اس صورتحال کا کیسے مقابلہ کیا جائے۔ لیکن جلد ہی ہم واپس آئیں گے اور سچائی سامنے لانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔‘‘


Share: